QR CodeQR Code

لاہور، عاشورہ کے مرکزی جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی

10 Sep 2019 13:21

رنگ محل چوک میں مولانا حیدر علی موسوی کی اقتداء میں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔ اسی طرح ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراء میں بھی مجلس عزاء منعقد ہوئی جس کے بعد نماز ظہرین ادا کی گئی، علامہ ابوذر رضا زینبی نے نماز ظہرین پڑھائی۔ ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاون، نبی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھی برآمد ہونیوالے جلوسوں میں نماز ظہرین کیلئے وقفہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس رنگ محل چوک پہنچ گیا، جہاں مولانا حیدر علی موسوی کی اقتداء میں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔ اس موقع پر نوحہ خوانی اور ماتم کو روک کر نماز ظہرین کا وقفہ کیا گیا۔ اسی طرح ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراء میں بھی مجلس عزاء منعقد ہوئی جس کے بعد نماز ظہرین ادا کی گئی، علامہ ابوذر رضا زینبی نے نماز ظہرین پڑھائی۔ ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاون، نبی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھی برآمد ہونیوالے جلوسوں میں نماز ظہرین کیلئے وقفہ کیا گیا۔ یوم عاشور کے برآمد ہونیوالے جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عزدار شریک ہیں۔ نوحہ خوانی اور ماتم جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے جلوس شام کو مقرر مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے جبکہ نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا جلوس نماز مغربین کے بعد  کربلا گامے شاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 815451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815451/لاہور-عاشورہ-کے-مرکزی-جلوس-شرکاء-نے-نماز-ظہرین-ادا-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org