1
Tuesday 10 Sep 2019 19:02

پاراچنار، عوامی رضاکاروں کی کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک گرفتار

پاراچنار، عوامی رضاکاروں کی کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے سرحدی گاؤں خرلاچی سے تازہ اطلاع ملی ہے کہ مبینہ طور پر وہاں تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک کو عوامی رضاکار فورس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید چیکنگ کے باوجود پاک افغان بارڈر پر واقع گاؤں خرلاچی میں عوامی رضاکاروں نے مبینہ طور پر تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک کو اپنی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دو افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خودکش کو حوالے کرنے کیلئے حکومت عوام پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے، تاہم عوام کا کہنا ہے کہ اسے انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے حوالے کریں گے۔ انجمن حسینیہ اور تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ رابطہ کیا جا چکا ہے اور وہ موقع پر پہنچ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش