QR CodeQR Code

مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا

امریکا نے بات چیت کا راستہ بند کیا، اب لڑائی کا راستہ ہی باقی بچا ہے، ترجمان طالبان

10 Sep 2019 19:03

طالبان نے شمالی صوبے تخار کے ایک اور ضلع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ دس دنوں میں ہزاروں طالبان مارے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان امن مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد افغانستان میں امریکی افواج اور طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ طالبان نے شمالی صوبے تخار کے ایک اور ضلع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ دس دنوں میں ہزاروں طالبان مارے جا چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی پر واشنگٹن پچھتائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہو یا لڑائی، مقصد غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکالنا ہے۔ امریکا نے بات چیت کا راستہ بند کیا، اب لڑائی کا راستہ ہی باقی بچا ہے۔ اُدھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے اندر ہزاروں طالبان جنگجو امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 815486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815486/امریکا-نے-بات-چیت-کا-راستہ-بند-کیا-اب-لڑائی-ہی-باقی-بچا-ہے-ترجمان-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org