0
Tuesday 10 Sep 2019 20:26

اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو بحیرۂ عرب میں غرق کر دینگے، علی محمد خان

اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو بحیرۂ عرب میں غرق کر دینگے، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو بحیرۂ عرب میں ڈبو دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے مردان میں پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرہ عرب میں ڈبو دیں گے۔ علی محمد خان نے کہا کہ مودی اس خطے پر بدنما داغ ہے، ہم نے عہد کیا ہے کشمیر بنے گا پاکستان، وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، مودی کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، دہلی کی خیر منائے۔ وفاقی وزیر نے ملکی صورتحال پر بھی بات کی، کہا کہ نیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسر زدہ ہیں، عمران خان اکیلے نظام کو درست نہیں کر سکتے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ڈیل کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری سے ڈیل دولت کی واپسی پر ہو سکتی ہے، عمران خان کا عہد ہے قومی دولت کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل وزیر مملکت نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت حملہ کر چکا ہے اور ہم نے جواب دینا ہے، غزوہ ہند کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، نشانیاں عیاں ہو چکی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 815496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش