0
Tuesday 10 Sep 2019 21:32

پشاور، ایئر پورٹ پر حجاج آب زمزم ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج بیلٹ پر چڑھ گئے

پشاور، ایئر پورٹ پر حجاج آب زمزم ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج بیلٹ پر چڑھ گئے
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نااہلی کے باعث حاجی آب زمزم ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج (سامان) کی بیلٹ پر چڑھ گئے۔ باکمال لوگ لاجواب سروس کا دعویٰ کرنے والی قومی فضائی کمپنی کے عملے نے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آب زم زم پہنچانے میں دیر کر دی۔ حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حاجی آب زم زم کی گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے اور انتظامیہ سے اس حوالے سے پوچھا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔ اس پر حجاج کرام کی پی آئی اے کے عملے اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) سے تلخ کلامی ہوئی۔ حاجی اپنا سامان ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج مشین میں گھس گئے جس سے ایک مضحکہ خیز صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حالات پر قابو پاتے ہوئے حجاج کو ان کا سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سی او او نے ممنوعہ جگہوں پر وڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب