QR CodeQR Code

بلدیو کمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست، پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آ گیا

10 Sep 2019 21:37

وزیر اطلاعات خیبر پخوتنخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کی تحریک انصاف کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی، وہ جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، ہمارا انکے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق اقلیتی رکن بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے رہا ہے۔ اس معاملے پر اب وزیر اطلاعات خیبر پخوتنخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کی تحریک انصاف کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی، وہ جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار پر اقلیتی ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ چلا، عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا ہے، لیکن سورن سنگھ کے خاندان کا الزام اپنی جگہ موجود ہے۔ خیال رہے کہ بلدیو کمار کو 2016ء میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا گیا، تاہم گذشتہ سال عدالت نے انہیں عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 815502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815502/بلدیو-کمار-کی-بھارت-میں-سیاسی-پناہ-درخواست-پی-ٹی-ا-ئی-کا-مؤقف-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org