0
Tuesday 10 Sep 2019 23:25

کربلا میں یوم عاشور پر بھگڈر مچنے سے 40 افراد شہید، 110 زخمی

دوستان پروپیگنڈہ کا شکار خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، مولانا ظہیر الحسن نقوی
کربلا میں یوم عاشور پر بھگڈر مچنے سے 40 افراد شہید، 110 زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے اجتماع میں بھگدڑ اور گرمی کی شدت سے اطلاعات کے مطابق 40 افراد شہید جبکہ 110 زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شہادتیں کربلا میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس میں بھگڈر مچنے کے باعث ہوئیں۔ کربلا کے ایک حکومتی ترجمان (توفیق الہبالی) نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں زائرین عاشورہ کے جلوس میں شریک تھے۔ کربلا میں موجود ریسکیو، طبی عملے اور سکیورٹی کے ذرائع نے بتایا کہ زائرین کے ہجوم کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ایک سکیورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کربلا میں عاشورہ کے لئے بنائی گئی ایک راہداری کے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جبکہ بی بی سی کی مذکورہ بالا رپورٹ میں حقائق کو صحیح بیان نہیں کیا گیا اور واضح پروپیگنڈہ کیا گیا ہے، اس بات میں کوئی حقیت نہیں ہے، مولانا ظہیر الحسن نقوی جو اس واقعہ کے وقت حرم مطہر سید الشہداء میں موجود تھے، کی رپورٹ کیمطابق یہ واقعہ باب الرجاء میں بھگدڑ مچنے اور گرمی کے باعث پیش آیا۔ ان کے کہنا تھا کہ ایام محرم میں کوئی بھی عارضی گذرگاہ نہیں بنائی جاتی، ایسا صرف اربعین کے ایام میں کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دوستان پروپیگنڈہ کی شکار خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ اب تک کی اطلاعات کیمطابق شہید ہونے والے سب زائرین عراقی تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 815509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش