0
Wednesday 11 Sep 2019 09:39

منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں پیغام امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں پیغام امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت امامؑ عالی مقام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنے زوال کو کمال میں بدلنا چاہتی ہے تو حسینی کردار اپنا لے، حسینی کردار یہ ہے کہ ظلم کا منشور رکھنے والے یزیدیوں کے خلاف مفاہمت کی بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے، امت مسلمہ کو متحد کرنا علمائے کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

تحریک منہاج القرآن منبر رسول ﷺ سے اسلامی اخوت اور لا تفرقو کا پیغام عام کررہا ہے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ عبدالستار خان نیازی، مولانا عاصم مخدوم، مولانا افضل حیدری، مفتی سید عاشق حسین، پیر ڈاکٹر بدر منیر سیفی، محترم نذیر چوہان ایم پی اے نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ سٹیج پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری، راہنما عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی، اشتیاق حنیف مغل پر موجود تھے۔ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 815526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش