QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

11 Sep 2019 10:19

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے، محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا، صوبہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کرکے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے یوم عاشور پر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دیئے، متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کر یوم عاشور پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے، محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا، صوبہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کرکے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اداروں اور محکموں کیساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی، متعلقہ اداروں، پولیس اور انتظامیہ نے مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے پرامن فضا کو یقینی بنایا، محکموں اور اداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا، معاشرے کے تمام طبقات کے مربوط انداز سے کام کرنے کی بدولت عاشورہ محرم کے دوران امن برقرار رہا، آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اسی جذبے اور عزم کیساتھ کام کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 815530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815530/وزیراعلی-پنجاب-کا-یوم-عاشور-پر-فول-پروف-سکیورٹی-انتظامات-اظہار-اطمینان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org