0
Wednesday 11 Sep 2019 18:01

بین المسالک رواداری کیلئے علماء و مشائخ کا بھرپور کردار ہے، طاہر اشرفی

بین المسالک رواداری کیلئے علماء و مشائخ کا بھرپور کردار ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں بین المسالک رواداری کا عظیم مظاہرہ ہوا، امن وامان کے قیام اور بین المسالک رواداری کے فروغ پر علماء و مشائخ، افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، 13 ستمبر کو جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر اور فلسطین منایا جائے گا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے دفتر میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا عبدالکریم ندیم، مفتی محمد ضیاء مدنی، علامہ طاہر الحسن، مولانا حق نواز خالد، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عثمان بٹ، مولانا عبداللہ رشیدی، مولانا عبدالحکیم اطہر، مولانا اسلام الدین، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسدالرحمن سعید، مولانا زبیر عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین المسالک رواداری کیلئے علماء و مشائخ کا بھرپور کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں جس طرح ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جاتا رہا، الحمد للہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و مشائخ کی کاوشوں سے اس پر ناصرف قابو پا لیا گیا بلکہ اس عرصے میں بین المسالک رواداری کو بھی فروغ دیا گیا ہے، اس بار پاکستان کو جن اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا رہا ان کے پیش نظر عشرہ محرم کو حساس قرار دیا جا رہا تھا کیونکہ ملک دشمن قوتوں کیلئے آسان ہدف ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر انتشار پیدا کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت ، فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علماء و مشائخ کی کاوشیں رنگ لائیں اور عشرہ محرم خیر و عافیت سے گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین اور جید علماء کیساتھ مشاورت سے ضابطہ اخلاق مرتب کیا، جس کو نا صرف تمام مکاتب فکر میں پذیرائی ملی بلکہ حکومتی سطح پر بھی اسے سراہا گیا، اگر اس ضابطہ اخلاق کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے تو یہ امن کا ضامن بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش