0
Wednesday 11 Sep 2019 10:39

انسانی حقوق کونسل میں 58 ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی

انسانی حقوق کونسل میں 58 ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کونسل میں اٹھاون ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی، مشترکہ بیان میں بھارت کے سامنے 5 مطالبات رکھ دیئے گئے۔ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، پہلے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بھارت لوگوں سے جینے کا حق نہ چھینے، دوسرے مطالبے میں کہا گیا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھایا جائے، تیسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے، سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنا چوتھا مطالبہ ہے جبکہ انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل درآمد پانچواں مطالبہ ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کی کمشنر میچل بشلٹ سے بھی ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند، کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر میچل بشلٹ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 815533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش