QR CodeQR Code

عمران خان کا جمعے کو مظفرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کا اعلان

11 Sep 2019 11:07

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو آزادکشمیر میں مظفرآباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ روز جمعہ کو مظفرآباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں غاضب بھارتی افواج کی جانب سے جاری محاصرے سے متعلق دنیاکو آگا ہ کریں گے اور کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیاں ،کرفیو اور کریک ڈاون مسلسل 38 ویں روز بھی برقرار ہے۔ بھارت کی قابض سیکورٹی فورسز نے سوپور میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

 


خبر کا کوڈ: 815538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815538/عمران-خان-کا-جمعے-کو-مظفرآباد-میں-عوامی-اجتماع-سے-خطاب-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org