0
Wednesday 11 Sep 2019 11:07

عمران خان کا جمعے کو مظفرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کا اعلان

عمران خان کا جمعے کو مظفرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ روز جمعہ کو مظفرآباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں غاضب بھارتی افواج کی جانب سے جاری محاصرے سے متعلق دنیاکو آگا ہ کریں گے اور کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیاں ،کرفیو اور کریک ڈاون مسلسل 38 ویں روز بھی برقرار ہے۔ بھارت کی قابض سیکورٹی فورسز نے سوپور میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

 
خبر کا کوڈ : 815538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش