QR CodeQR Code

امام حسین علیہ السلام نے حریت پسندی کی مثال قائم کی، مسعود خان

11 Sep 2019 11:21

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے حریت پسندی کی مثال قائم کی ہے، باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا حسینیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے حریت پسندی کی مثال قائم کی ہے، باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا حسینیت ہے۔ سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حریت پسندی کی ایک روشن مثال تاریخ انسانیت میں چھوڑی ہے جس پر جتنا بھی فخر کریں کم ہے، بندہ مومن کی معراج یہ ہے کہ راہ حق میں ضرورت پڑنے پر اپنی عزیز ترین متاع بھی قربان کر دے۔ امام عالی مقام کا صبر، ان کی جرات، بے غرضی اور دین سے مکمل وابستگی ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا حسینیت ہے۔ کربلا میں امام عالی مقام نے عظیم قربانی پیش کی اور اسلام کو زندہ کیا، حضرت امام حسین علیہ السلام کی دین حق کی سربلندی کے لیے دی گئی قربانی قیامت تک زندہ جاوید رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 815545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815545/امام-حسین-علیہ-السلام-نے-حریت-پسندی-کی-مثال-قائم-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org