QR CodeQR Code

مسلمان شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں، سردار عتیق

11 Sep 2019 11:35

یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام امام حسین علیہ السلام کی سنت پر عمل کر کے اس ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ظلم و ناانصافی کیخلاف جدوجہد کی عظیم یاد کا نام ہے۔ نواسہ رسول کی قربانی قیامت تک مسلمانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ یوم شہادت حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے اور کشمیری عوام امام حسین علیہ السلام کی سنت پر عمل کر کے اس ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ ہندوستان کو آخر کار ذلیل و رسوا ہو کر کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ مسلمان شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں۔


خبر کا کوڈ: 815551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815551/مسلمان-شہدائے-کربلا-کی-قربانیوں-کو-سامنے-رکھ-کر-آگے-بڑھیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org