QR CodeQR Code

ملتان، یوم عاشور کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیجانب سے 40 ہزار عزاداروں میں لنگر تقسیم کیا گیا

11 Sep 2019 17:02

عزاداروں کو مشروب پلانے کے لیے شہر میں 15 سبیلیں بھی لگائی گئیں، جہاں سے ہزاروں عزاداروں کو سارا دن مختلف مشروبات پلائے گئے، دو ٹرکوں میں موبائل سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیا، جن سے پاک گیٹ، خونی برج، دہلی گیٹ اور دولت گیٹ کے روٹ عزاداروں کو ٹھنڈا مشروب پلایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی طرف سے عاشورہ کے موقع پر عزاداروں کے لیے لنگر اور سبیلوں کے انتظامات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 9 اور 10 محرم کو عزاداروں میں 361 دیگیں تقسیم کی گئیں، اس طرح 40 ہزار سے زائد عزاداروں کو کھانا فراہم کیا گیا۔ عزاداروں میں 31 ہزار 800 پانی کی بوتلیں اور 31 ہزار 800 سو جوس کے ڈبے بھی تقسیم کئے گئے۔ یہ لنگر، پانی اور جوس شہر کے 15 مصروف مقامات پر تقسیم کیا گیا، جن میں شاہ شمس، ممتاز آباد، گھنٹہ گھر، حرم گیٹ، کچہری چوک اور سورج میانی کے مقامات شامل ہیں۔ عزاداروں کو مشروب پلانے کے لیے شہر میں 15 سبیلیں بھی لگائی گئی،ں جہاں سے ہزاروں عزاداروں کو سارا دن مختلف مشروبات پلائے گئے۔

دو ٹرکوں میں موبائل سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیا، جن سے پاک گیٹ، خونی برج، دہلی گیٹ اور دولت گیٹ کے روٹ عزاداروں کو ٹھنڈا مشروب پلایا گیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ممبران اسمبلی وسیم خان اور طارق عبداللہ کے ہمراہ حرم گیٹ میں لنگر تقسیم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کھانے کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ایم پی اے وسیم خان کے ہمراہ گھنٹہ گھر میں سبیل کا دورہ کیا، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی لنگر اور سبیلوں کے انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 815631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815631/ملتان-یوم-عاشور-کے-موقع-پر-ڈپٹی-کمشنر-کیجانب-سے-40-ہزار-عزاداروں-میں-لنگر-تقسیم-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org