0
Wednesday 11 Sep 2019 17:14

خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع

خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے، 11 روزہ مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر کے بچوں کو ٹی بی، خناق، تشنج، یرقان، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی، پولیو، دست اور اسہال کی ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کے دوران بچوں کو نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ صوبے کے تمام 32 اضلاع میں اس خصوصی مہم کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور بچوں تک رسائی کیلئے مساجد، مدارس، اسکولوں اور عوامی مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے، جبکہ خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر بھی بچوں کو ٹیکے لگائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 815633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش