QR CodeQR Code

دریائے سوات میں گاڑی گرنے سے 2 افراد ڈوب گئے

11 Sep 2019 17:18

پوليس کے مطابق گاڑی مدين سے آ رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر دريائے سوات ميں جا گری۔ حادثے کے شکار افراد کی شناخت سيف اللہ اور اسرار کے ناموں سے کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں بے قابو گاڑی گرنے سے دو افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دونوں افراد گاڑی میں سوار تھے۔ گاڑی ڈرائیور کی گرفت سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔ دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پوليس کے مطابق گاڑی مدين سے آ رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر دريائے سوات ميں جا گری۔ حادثے کے شکار افراد کی شناخت سيف اللہ اور اسرار کے ناموں سے کی گئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں قندیل کے مقام سے برآمد کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 815635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815635/دریائے-سوات-میں-گاڑی-گرنے-سے-2-افراد-ڈوب-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org