0
Wednesday 11 Sep 2019 17:43

نوشہرہ، 21 سے زائد مریضوں میں ڈینکی وائرس کی تصدیق

نوشہرہ، 21 سے زائد مریضوں میں ڈینکی وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ڈینگی کے درجنوں کیسز سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 21 سے زائد مریضوں کے خون کے نمونوں میں ڈینکی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن اکثر مریض پشاور منتقل ہوگئے ہیں۔ شیدو سے تعلق رکھنے والے ایک متاثرہ مریض کے مطابق اس کے خون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی مگر قاضی حسین احمد میڈیکل کمیپلکس نوشہرہ میں کوئی وارڈ نہیں جس کی وجہ سے مریض اذیت کا شکار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ نوشہرہ کے کسی بھی ہسپتال میں کوئی ڈینگی وارڈ نہیں بنایا گیا، مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پشاور منتقل کیا جاتا ہے یا پھر مریض اپنی مدد آپ کے تحت پشاور اور آسلام اباد کے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے حکومت سے مچھر مار سپرے مہم اور دیگر اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 815636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش