0
Wednesday 11 Sep 2019 18:53

ملتان، یوم عاشور کے موقع پر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے دستخطی مہم

ملتان، یوم عاشور کے موقع پر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے دستخطی مہم
اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ کی جانب یوم عاشور کے موقع پر ملتان کے مرکزی جلوسوں اور مجالس میں ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ، دستخطی مہم کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے، 9 محرم الحرام کو شہر کے سب سے بڑے جلوس ممتاز آباد میں دستخطی مہم کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا، سینکڑوں عزاداروں نے دستخطی مہم میں حصہ لیا اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ عزاداروں اور ماتمیوں میں اس حوالے سے بروشر تقسیم کیے گئے، جبکہ روز عاشور گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا، نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا اور بعدازاں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 815652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش