QR CodeQR Code

گلگت میں یوم عاشور پر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ قابل تعریف ہے، اکبر حسین اکبر

11 Sep 2019 22:03

پی ٹی آئی جی بی کے سیکرٹری اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت میں یوم عاشور کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہونا اور اہلسنت برادری اور اسماعیلی برادری کی جانب سے جلوس میں سبیل اور نیاز امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت میں بسنے والے لوگ امن پسند ہیں اور انھوں نے ثابت کیا کہ امام حسین علیہ السلام کسی ایک فرقے کے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے امام ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں یوم عاشور کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہونا اور اہلسنت برادری اور اسماعیلی برادری کی جانب سے جلوس میں سبیل اور نیاز امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت میں بسنے والے لوگ امن پسند ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ امام حسین علیہ السلام کسی ایک فرقے کے نہیں، بلکہ تمام انسانیت کے امام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کے لئے نمونہ ہے، واقعہ کربلا جہاں ظالم کے آگے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے وہاں آپس میں اتحاد، رواداری، اخوت و بھائی چارگی کا بھی درس دیتا ہے۔ گلگت میں یوم عاشور کا جلوس پرامن طور پر گزرنا اور مختلف مکاتب فکر کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کا زبردست مظاہرہ کرنا قابل تعریف ہے اور یہی عاشورا کا پیغام بھی ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنے اندرونی اور بیرونی دشمن کو شکست دیں کیونکہ یہی وقت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 815656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815656/گلگت-میں-یوم-عاشور-پر-اتحاد-بین-المسلمین-کا-عملی-مظاہرہ-قابل-تعریف-ہے-اکبر-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org