0
Wednesday 11 Sep 2019 20:38

تھانوں میں شہریوں اور ملزموں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس ہے، سی سی پی او لاہور

تھانوں میں شہریوں اور ملزموں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس ہے، سی سی پی او لاہور
اسلام ٹائمز۔ ایس پی لاہور نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ اپنے رویئے درست کریں، اس حوالے سے افسران بھی ماتحت عملے کی تربیت کریں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے محکمہ میں اصلاحات کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وائر لیس پر اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی کی جانب سے وائرلیس پر آپریٹر کے ذریعے پولیس افسران و اہلکاروں کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ وقت بدل گیا ہے سدھر جاؤ، آپ لوگ گلی محلے کے کوئی نوجوان نہیں، عوام کے محافظ ہیں اپنے رویئے درست کریں۔ اہلکار اپنے رویئے سے افسران کو مروائیں گے، وائرلیس پیغام میں مزید کہا گیا کہ ماتحت عملے کی تربیت کی جائے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بریفنگ دیں۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ اور آئی جی پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، زیر حراست یا گرفتار ملزموں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔ تشدد یا بدسلوکی کرنے والے پولیس افسروں کا کسی پلیٹ فارم پر دفاع نہیں کروں گا بلکہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں اور ملزموں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس ہے، پریشانی یا مصیبت کے وقت تھانے آنے والوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی سے پیش آئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 815662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش