0
Wednesday 11 Sep 2019 20:50

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں تیسری چوری

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھر ایک ماہ میں تیسری چوری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر سے نامعلوم افراد مختلف اشیا چرا کر فرار ہوگئے، ایک ماہ میں تیسری بار ان کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان ان کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چرا کر فرار ہوگئے۔ تاج حیدرنے بتایا کہ میرے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جبکہ باقی چیزوں کو میں نے چیک نہیں کیا، میں اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گیا ہوا تھا، جب گھر واپس آیا تو واردات کا علم ہوا۔ تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں میرے گھر یہ تیسری واردات ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل میرے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام سے واردات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش