QR CodeQR Code

مہنگائی، بے روزگاری اور قرضہ وقتی مسائل ہیں، شوکت یوسفزئی

11 Sep 2019 20:57

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 15 سال تک میدان جنگ میں رہے، البتٰہ ہمارا مستقبل روشن ہے، سرمایہ کار پاکستان کا رُخ کر رہے ہیں، وقتی مسائل نوعیت کے ہیں، لیڈر کی کمی تھی، عمران خان کی صورت میں وہ مل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور قرضہ وقتی مسائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم کازمونگ کور کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ جذبہ ہے ملک کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، آج پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 15 سال تک میدان جنگ میں رہے، البتٰہ ہمارا مستقبل روشن ہے، سرمایہ کار پاکستان کا رُخ کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وقتی مسائل نوعیت کے ہیں، لیڈر کی کمی تھی، عمران خان کی صورت میں وہ مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 ستمبر سے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، جس سے سفر کرنے والوں‌ کو سہولت رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زمونگ کور کے بچے اسٹریٹ چلڈرن نہیں، یہ ریاست کے بچے ہیں، یہ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 815669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815669/مہنگائی-بے-روزگاری-اور-قرضہ-وقتی-مسائل-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org