0
Wednesday 11 Sep 2019 21:01

حسینی کردار ظالم جابر قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہیگا، شاہ عبدالحق قادری

حسینی کردار ظالم جابر قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہیگا، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا، واقعہ کربلا میں حسینی کردار ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا، شہدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کیلئے جان، مال اور عزیز و اقارب کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی۔ میمن مسجد کراچی میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ عبدالحق قادری کہا کہ امام حسینؑ اور رفقاء کربلا نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفیٰ (ص) کی حفاظت کیلئے شہادت کو فوقیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا نے اسلامی تاریخ پر گہرے اثرات اور انمنٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کیلئے یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کی خاطر حسینی کردار ہمیشہ رہنماء رہے گا، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 815671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش