0
Wednesday 11 Sep 2019 21:10

وفاق کراچی کیلئے جتنے منصوبے بنالے، اسے سندھ حکومت کے دروازے سے گزرنا ہوگا، سعید غنی

وفاق کراچی کیلئے جتنے منصوبے بنالے، اسے سندھ حکومت کے دروازے سے گزرنا ہوگا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق کراچی کیلئے جتنے منصوبے بنالے، اسے سندھ حکومت کے دروازے سے گزرنا ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی، جس کے لئے چندہ اکٹھا کیا گیا لیکن اس مہم نے کراچی کو مزید گندا کردیا، کراچی صفائی مہم کہاں ہے اور صفائی کرنے والے کہاں گئے، وزیراعظم کو کلین کراچی مہم کی حقیقت کا پتا چل جائے تو علی زیدی کو برطرف کردیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم نے اب ایک نئی کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی بنانا کراچی کے مسائل کا حل نہیں ہے، کمیٹیوں کا ڈرامہ بند کیا جائے، وفاق کراچی کیلیے جتنے منصوبے بنالے اسے سندھ حکومت کے دروازے سے گزرنا ہوگا، کراچی کیلئے بنائی گئی کمیٹی پر سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔ سعید غنی نے کہا کہ فریال تالپور سے ایسا رویہ اختیار نہ کریں جو پیشہ ور مجرموں کیساتھ کیا جاتا ہے، فریال تالپور پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، اگر 13 ستمبرکو فریال تالپور کو اسمبلی نہ لایا گیا تو اراکین اسمبلی لاہور جائیں گے اور پنجاب کی عوام کو بتائیں گے کہ انتقام میں اندھی حکومت اپنے آئینی و قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے