0
Wednesday 11 Sep 2019 21:20

امریکا نے ٹی ٹی پی سربراہ سمیت 13 افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا

امریکا نے ٹی ٹی پی سربراہ سمیت 13 افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے نائن الیون کی 18ویں برسی پر ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے داعش، حماس، فلسطین اسلامی جہاد اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے بھی داعش، القاعدہ، حماس اور پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مقصد انہیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور حملوں سے روکنا ہے، ان تمام افراد کے اثاثوں اور جائیدادوں پر پابندی لگا دی گئی اور لوگوں کو ان افراد کے ساتھ ہر طرح کے لین دین سے روک دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش