0
Wednesday 11 Sep 2019 21:22

کشمیر پر پی ٹی آئی حکومت سے عالمی اسٹیبلشمنٹ بھرپور کام لینا چاہتی ہے، حافظ حسین احمد

کشمیر پر پی ٹی آئی حکومت سے عالمی اسٹیبلشمنٹ بھرپور کام لینا چاہتی ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وزیر خارجہ کی زبان نہیں بلکہ ان کی حکومت پھسل چکی ہے، نائن الیون کے دن ایک بار پھر ٹرمپ نے افغانستان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔ میرپورماتھیلو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ آج نائن الیون کے دن ایک بار پھر صدر ٹرمپ نے افغانستان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، دراصل وہ افغانستان امن معاہدہ کی آڑ میں بھارت کی مدد کرنا چاہتا ہے اور ثالثی کے کردار کا جھانسہ دیکر بھارت کو خطے کی چودھراہٹ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کی مشترکہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیکر لاشعور میں معاملات کو ظاہر کر دیا کہ یہ ان کی زبان کا پھسلنا نہیں، کیونکہ کشمیر اور دیگر معاملات پر ان کی حکومت پھسل چکی ہے اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ان سے بھرپور کام لینا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش