0
Wednesday 11 Sep 2019 22:22

گلگت، موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد جاں بحق

گلگت، موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت رحیم آباد میں موٹر سائیکل حادثے میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاشوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خاور ولد اورنگزیب عمر 25 سال اور محمد حسیب ولد صدیق عمر 27 سال ساکن مانسہرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے