QR CodeQR Code

چشتیاں، انسانی گردے فروخت کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

11 Sep 2019 23:30

یہ گروہ غریب افراد کو پیسوں کا لالچ دے کر گردے نکالنے پر آمادہ کرتا تھا، گردے نکالنے کے دوران کئی افراد کی موت بھی واقع ہوئی، غریب افراد کے گردے بیچنے کیلئے گروہ کی ڈائلسز سینٹرز میں ٹیمیں متحرک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کی چشتیاں میں کارروائی، انسانی گردوں کی خرید و فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جنوبی پنجاب کے شہر چشتیاں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی گردوں کی خرید و فروخت کرنے والا خطرناک گروہ پکڑ لیا۔ گردوں کی خرید و فروخت میں ڈاکٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد نے سینکڑوں افراد کے گردے نکال کر کروڑوں میں بیچنے کا انکشاف کیا۔

یہ گروہ غریب افراد کو پیسوں کا لالچ دے کر گردے نکالنے پر آمادہ کرتا تھا، گردے نکالنے کے دوران کئی افراد کی موت بھی واقع ہوئی، غریب افراد کے گردے بیچنے کے لئے گروہ کی ڈائلسز سینٹرز میں ٹیمیں متحرک ہیں۔ گروہ کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے، علاوہ ازیں گردے نکالنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر استعمال کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں رات کے وقت آپریشن تھیٹر میں گردے نکالے جاتے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر قانونی دھندے میں لاہور کے 2 معروف سرجنز بھی ملوث ہیں، دونوں سرجنز کو جلد گرفتار کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 815693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815693/چشتیاں-انسانی-گردے-فروخت-کرنیوالا-گروہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org