0
Thursday 12 Sep 2019 06:52

پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے، راجہ فاروق

پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مشاورت کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرینگے۔ پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے۔ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنیٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چودھری یٰسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے وقفہ کے دوران راجہ فاروق خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کر کے کنٹرول لائن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ سیز فائر لائن عبور کرنے سے متعلق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے، مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج ایل او سی پر بھی بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں۔ آزادکشمیر کے باشندے اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے بیتاب ہیں، پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے۔
خبر کا کوڈ : 815696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب