QR CodeQR Code

کشمیر پر متحرک سفارتکاری کے مثبت نتائج آنے لگے، علی امین

12 Sep 2019 07:36

وفاقی وزیر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہو رہی ہے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے نتیجے میں بین الاقوامی ضمیر آہستہ آہستہ جاگنا شروع ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کے اظہار کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی متحرک سفارتکاری نے مثبت نتائج آنے لگے اور دنیا پر بھارت کا بدنما چہرہ ہر آنے والے دن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ عیاں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہو رہی ہے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے نتیجے میں بین الاقوامی ضمیر آہستہ آہستہ جاگنا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 815699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815699/کشمیر-پر-متحرک-سفارتکاری-کے-مثبت-نتائج-ا-نے-لگے-علی-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org