QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

12 Sep 2019 09:47

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، آج دنیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جنیوا کے 3 روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچے پر اسلام آباد ایئرپورٹ کا لاؤنج ’ پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، آج دنیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 815713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815713/شاہ-محمود-قریشی-وطن-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org