QR CodeQR Code

اثاثے چھپانے کا کیس، فواد چوہدری کو نوٹس جاری

12 Sep 2019 09:59

سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، انہوں نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نااہلی کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے نااہلی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، انہوں نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے، مطمئن کریں، سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیئں، میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہوگا۔ وکیل نے کہا کہ جہانگیرترین کیس موجود ہیں جن میں نااہلی ہوئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کر دیا، مثال ہمارے سامنے ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو بھی نوٹس کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 815714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815714/اثاثے-چھپانے-کا-کیس-فواد-چوہدری-کو-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org