QR CodeQR Code

لاہور، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سنی تحریک شعبہ خواتین کی ریلی

12 Sep 2019 19:41

ریلی سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زائد طویل کرفیو لگا کر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے، مواصلاتی رابطے ختم اور مرد و خواتین اور بچے گھروں میں قید ہیں، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اگر یہی روش روا رکھی گئی تو کشمیر کا المیہ دنیا بھر کی تباہی کا پیش خیمہ بن جائے گا، ہماری ریلی کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھنا ہے اور دُنیا تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک خواتین ونگ کے زیراہتمام مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے صدائے حقِ کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت زاہدہ اشرف قادری، اُمّ حسنین رضا، اُمّ حسیب قادری، فوزیہ منیر نقشبندی، زوبیہ حبیب قادری، راشدہ قادری و دیگر نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیری مسلمانوں کا قتل بند کروائے، ایک ماہ سے زائد طویل کرفیو لگا کر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے، مواصلاتی رابطے ختم اور مرد و خواتین اور بچے گھروں میں قید ہیں، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اگر یہی روش روا رکھی گئی تو کشمیر کا المیہ دنیا بھر کی تباہی کا پیش خیمہ بن جائے گا، ہماری ریلی کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھنا ہے اور دُنیا تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت  سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ کشمیر سے قابض بھارتی فوج کو فوری نکالا جائے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خوداردیت دیا جائے، بھارت کی پُرتشدد پالیسی خطے کے امن کے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے اسی طرح خاموشی اختیار کیے رکھی تو کشمیر سے نکلنے والی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، حکومت نے کشمیر جہاد کا اعلان کیا تو اپنے مجاہدین بھائیوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت ہر پلیٹ فارم پر جاری رکھی جائے گی، اس موقع پر کشمیر کی آزادی کے حق میں بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 


خبر کا کوڈ: 815719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815719/لاہور-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-سنی-تحریک-شعبہ-خواتین-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org