0
Thursday 12 Sep 2019 11:15

گلگت کا پبلک چوک بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

گلگت کا پبلک چوک بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر کے مشہور چوک ''پبلک چوک'' کو بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے نوید شہید روڈ سے ذوالفقار آباد آر سی سی پل تک شاہراہ کو شہید راشد کریم بیگ اور ذوالفقار آباد آر سی سی پل سے قراقرم یونیورسٹی کی جانب چوک کو مرحوم پروفیسر ظفر شاکر اور پبلک چوک کو بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلٰی نے یہ اعلان اعلٰی سطح کے اجلاس کے دوران کیا۔ دوسری جانب گلگت شہر میں پانی کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے گلگت برمس واٹر کمپلیکس کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جس کے تحت تقریباً 17 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ برمس واٹر کمپلیکس توسیعی منصوبے کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان، معاون خصوصی فاروق میر، چیف انجینئر تعمیرات، ڈی جی جی ڈی اے، ایکسین واسا، ڈپٹی کمشنر گلگت اور واٹر مینجمنٹ پر مشتمل کمیٹی کو دورہ کر کے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش