QR CodeQR Code

شہباز شریف نے پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس طلب کر لیا

12 Sep 2019 11:58

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال، کشمیر سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ ‎اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 4 بجے کمیٹی روم نمبر2 میں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کر لیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے، ‎اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 4 بجے کمیٹی روم نمبر2 میں ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال، کشمیر سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارٹی کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی، ‎ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 815750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815750/شہباز-شریف-نے-پارٹی-کا-مشترکہ-پارلیمانی-اجلاس-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org