0
Thursday 12 Sep 2019 12:47

درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنیوالے چیتے کو مار ڈالا

درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنیوالے چیتے کو مار ڈالا
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مار ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں کوہاٹ اور پشاور کے درمیان واقع درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مار ڈالا، چیتے کی لمبائی 4 فٹ 10 انچ اور قد ڈھائی فٹ ہے۔
چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی لیکن مقامی قبائل پرحملہ کرنے پرمارا گیا، علاقہ مکین - فوٹو: ارشد آفریدی
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی قبائل پر حملہ کرنے پر مارا گیا، چیتے نے درہ آدم خیل میں کافی خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا اور یہ چیتا نظام پور کی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل آبادی کی طرف آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 815760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش