0
Thursday 12 Sep 2019 16:17

اسلام امام حسینؑ کی قربانیوں سے زندہ ہے، سعید الحسن شاہ

اسلام امام حسینؑ کی قربانیوں سے زندہ ہے، سعید الحسن شاہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام ایوان اوقاف میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے کی۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی اور ادارہ منہاج الحسین کے سربراہ ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں علماء کرام نے واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ کربلا میں حق اور باطل کی جنگ تھی جس میں حق کی فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کی وجہ سے آج دین اسلام زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں پیغام حریت دیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ امام حسینؑ پوری انسانیت کے پیشوا ہیں، آپؑ مظلوموں کی ڈھارس ہیں، آج بھی پوری دنیا کے مظلوموں کیلئے امام حسین علیہ السلام کا اسوہ مشعل راہ اور امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلائے کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور ان شاء اللہ بہت جلد کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 815804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش