0
Thursday 12 Sep 2019 16:53

جلاؤ گھیراؤ کیس، خادم رضوی عدالت پیش نہ ہوئے، سماعت 22 ستمبر تک ملتوی

جلاؤ گھیراؤ کیس، خادم رضوی عدالت پیش نہ ہوئے، سماعت 22 ستمبر تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور سڑکیں بلاک کرانے کے کیس میں ملوث تحریک لیبک پاکستان کے رہنما خادم حسیسن رضوی، پیر افضل قادری سمیت 22 افراد کے کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ سول لائن پولیس نے خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سمیت 22 افراد کیخلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔ چالان میں تحریک لبیک کے رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے، سڑکیں بلاک کرانے اور جلاؤ گھیراؤ کروانے کے الزامات ہیں۔

عدالت نے آج تمام افراد کو حاضری کیلئے طلب کیا تھا، خادم حسین رضوی اور افضل قادری کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے حاضری مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے تمام افراد کو اگلی تاریخ پر دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ کیس میں نامزد تمام افراد کی حاضری مکمل ہونے کے بعد ان کو چالان کی نقل فراہم  کر دی جائے گی، جس کے بعد سماعت کا باقاعدگی سے آغاز کر دیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 815822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش