QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

12 Sep 2019 17:10

وفاقی دارالحکومت اور راولا کوٹ کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ ہنگو، باجوڑ، یار حسین اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں پشاور، سوات، بٹگرام، تخت بھائی، لوئر دیر، جمرود، چکدرہ، صوابی اور بونیر شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اور راولا کوٹ کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ ہنگو، باجوڑ، یار حسین اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلزے کی شدت 5.2 اور زلزلے کی گہرائی 251 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 815824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815824/خیبر-پختونخوا-اور-آزاد-کشمیر-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org