0
Thursday 12 Sep 2019 17:19

جنوبی وزیرستان میں اسپتال سے ڈاکٹر کا اغوا، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

جنوبی وزیرستان میں اسپتال سے ڈاکٹر کا اغوا، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سرکاری اسپتال سے دن دیہاڑے ڈاکٹر کے اغوا ہونے پر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں ڈاکٹر نور حنان وزیر کو 3 مسلح نقاب پوش افراد نے دوران ڈیوٹی ٹی بی اسپتال وانا سے دن دیہاڑے اغوا کرلیا۔ وائی ڈے اے (ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن) کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وزیرستان اور دوسرے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھیجتی ہے، لیکن انہیں تحفظ دینے کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی اور اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پورے جنوبی وزیرستان میں تمام اسپتالوں میں بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو ڈاکٹر کی جلد ازجلد بازیابی کے لیے 3 دن کی مُہلت دی ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ باقی علاقوں میں موجود ڈاکٹروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جبکہ اگر ڈاکٹر نور حنان کی بازیابی عمل میں نہ لائی گئی تو پورے صوبے میں ہڑتال کی کال دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 815826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش