0
Thursday 12 Sep 2019 17:30

مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 11 رہنماؤں کو عمر قید

مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 11 رہنماؤں کو عمر قید
اسلام ٹائمز۔ مصر کی عدالت نے کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 11 اعلیٰ رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ مصر کی عدالت میں محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر سمیت اخوان المسلمون کے 11 اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ محمد بدیع کو گذشتہ ہفتے بھی ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ عدالت نے مقدمے میں دیگر 3 افراد کو 10 سال اور 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 5 کو بری کر دیا۔ ان تمام سیاسی رہنماؤں پر فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ مل کر جاسوسی اور دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کیے گئے۔ اخوان المسلمون نے سزا کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

مصر میں 2012ء میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی اقتدار میں آئے تھے، لیکن آرمی چیف عبدالفتاح السیسی نے 2013ء میں فوجی بغاوت کرکے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ فوجی حکومت نے نہ صرف اخوان المسلمون بلکہ اپنے دیگر ناقدین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا، جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پھر صدر محمد مرسی پر بھی متعدد مقدمات چلاکر قید کر دیا گیا اور جیل میں ہی شدید بیماری کی حالت میں ان کا انتقال ہوگیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی مصر میں ان مقدمات کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دے کر شفافیت اور انصاف یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش