QR CodeQR Code

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

12 Sep 2019 17:42

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اسکی گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، مری، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔ یاد رہے کہ تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 815831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815831/اسلام-آباد-اور-خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-شہروں-میں-زلزلے-شدید-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org