QR CodeQR Code

ملتان کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کا لاروا برآمد، ہنگامی اجلاس طلب

12 Sep 2019 18:47

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل رفیدہ ہال کے تین سو سے زائد ایئر کولرز میں ڈینگی لاروا پایا گیا، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے قاسم ہال سے بھی ڈینگی برآمد ہوا ہے، زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل ابوبکر ہال سے بھی لاروا ملا ہے، گذشتہ نو ماہ میں ضلع ملتان میں 420 جگہوں سے ڈینی لاروا برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمیر خان خاکوانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری اور ڈاکٹر عطاء الرحمان کی شرکت، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلع میں ڈینگی الرٹ جاری کر دیا، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے ڈینگی لاروے کا ملنا الارمنگ صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈینگی سے متعلق تمام سٹاف کو متحرک کیا جائے، ڈینگی سرویلنس کرنے والے تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اب ڈینگی بارے کارکرگی جانچنے کے لیے روزانہ اجلاس منعقد ہوگا، ڈینگی سرویلنس کے سلسلے میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کا اب احتساب ہوگا۔

اجلاس میں ایم ایس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروے کے خاتمہ کیلیے اقدامات کا جائزہ لینے کیلیے کل نشتر اور زکریا یونیورسٹی کے متاثرہ ہاسٹلز کا معائنہ کروں گا، نشتر میڈکل یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں ڈینگی سرویلنس کے لیے تمام دستیاب ہیومن ریسورس استعمال کی جائے گی۔ متاثرہ ہاسٹلز سے ملنے والا ڈینگی لاروا تلف کر دیا گیا ہے، متاثرہ مقامات پر سپرے اور فوگنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل رفیدہ ہال کے تین سو سے زائد ایئر کولرز میں ڈینگی لاروا پایا گیا، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے قاسم ہال سے بھی ڈینگی برآمد ہوا ہے، زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل ابوبکر ہال سے بھی لاروا ملا ہے، گذشتہ نو ماہ میں ضلع ملتان میں 420 جگہوں سے ڈینی لاروا برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 815845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815845/ملتان-کے-مختلف-علاقوں-سے-ڈینگی-کا-لاروا-برآمد-ہنگامی-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org