QR CodeQR Code

اسلام آباد لانگ مارچ گلگت بلتستان سے سینکڑوں لوگ شرکت کرینگے، مولانا عطاء اللہ شہاب

12 Sep 2019 20:48

جے یو آئی جی بی کے امیر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو کمر توڑ مہنگائی دی، بین الااقوامی سطح پر قادیانیوں کو تقویت فراہم کی، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا سودا کیا ہے اس لئے حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ جے یو آئی جی بی اسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی، جی بی سے سینکڑوں لوگ اسلام آباد جائیں گے اور لانگ مارچ میں شرکت کرینگے، جس کیلئے خطے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ گلگت میں جے یو آئی جی بی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الکریم، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد اقبال و دیگر صوبائی نائب امیروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شہاب کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور حکومت کیخلاف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کیخلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز جی بی سے ہوگا، عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ آغا راحت حسین، قاضی نثار احمد، اسلامی تحریک، تنظیم اہل سنت اور امامیہ کونسل کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے، ساتھ انجمن تاجران کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو کمر توڑ مہنگائی دی، بین الااقوامی سطح پر قادیانیوں کو تقویت فراہم کی، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا سودا کیا ہے اس لئے حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے، کشمیر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے جو کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 815863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815863/اسلام-ا-باد-لانگ-مارچ-گلگت-بلتستان-سے-سینکڑوں-لوگ-شرکت-کرینگے-مولانا-عطاء-اللہ-شہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org