QR CodeQR Code

آرمی چیف کا میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

12 Sep 2019 20:52

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل کور کا کردار اہم ہے، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جوانوں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی علاج کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل کور کا کردار اہم ہے، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جوانوں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی علاج کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 815865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815865/ا-رمی-چیف-کا-میڈیکل-سینٹر-ایبٹ-ا-باد-دورہ-یادگار-شہداء-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org