0
Thursday 12 Sep 2019 20:58

ڈینگی وائرس، بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

ڈینگی وائرس، بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری
اسلام ٹائم۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلٰی محمود خان نے ہدایت کی کہ مسئلہ کے مستقل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اینٹومالوجسٹ کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام متعلقہ محکمے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ قبل ازیں صوبہ بھر میں ڈینگی کے ادراک کے حوالے سے وزیراعلٰی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اب تک صوبہ بھر سے 1889 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 891 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ اب تک وائرس سے صوبے بھر میں کسی کی اموات واقع نہیں ہوئی، پرائیویٹ لیبارٹریز منافع کیلئے عوام میں خوف وہراس پھیلا رہی ہیں۔ وزیراعلٰی کو بتایا گیا کہ خون میں این ایس 1 کی تصدیق ہرگز ڈینگی وائرس کی موجودگی ظاہر نہیں کرتی، مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے حکم دیا کہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، جبکہ تمام متعلقہ محکمے مسئلے پر قابو پانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ 2 ستمبر کو قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے امسال ڈینگی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں 30 سالہ جہانزیب نامی جوان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اس کے اگلے ہی روز صوابی سے 4 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں جبکہ اسوقت سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس متاثر بتائے جاتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ سال صرف خیبر پختونخوا میں 60 سے زائد افراد اس مہلک بیماری کے باعث لقمہ اجل بنے تھے۔
خبر کا کوڈ : 815866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش