0
Thursday 12 Sep 2019 22:33

کراچی اس وقت آئی سی یو میں ہے، اس کو بچایا جائے، میئر کراچی

کراچی اس وقت آئی سی یو میں ہے، اس کو بچایا جائے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے دائرہ میں وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے اور بہتری کے لئے جو اقدام بھی کرے گی میں بطور میئر اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کراچی کا مفاد ہر حال میں عزیز ہے، یہ شہر اس وقت آئی سی یو میں ہے، اس کو بچایا جائے، قومی وسائل میں کراچی کا جو حصہ بنتا ہے وہ اس کو نہیں مل رہا، کراچی واحد شہر ہے جہاں کئی بلدیاتی ادارے قائم کرکے شہر کو اس قدر تقسیم کردیا گیا کہ اب یہاں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے، اس حوالے سے میں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے امید ہے کہ بہتر فیصلہ آئے گا جس سے پورے ملک کے بلدیاتی ادارے طاقتور ہونگے، ہم کراچی چڑیا گھر کو بین الاقوامی طرز کا چڑیا گھر بنانے کے خواہشمند ہیں، ”جوائن ہینڈز“ کے ساتھ ایم او یو (MoU) پر دستخط کئے ہیں اس سے متعلقہ اسٹاف کو تربیت بھی فراہم ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چڑیا گھر میں جوائن ہینڈز کے ساتھ کراچی چڑیا گھر کی ترقی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ شہر کا اس وقت کوئی پرسان حال نہیں، گھروں میں پینے کے پانی میں گٹر کا پانی شامل ہوکر آرہا ہے، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں، آخر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کر کیا رہا ہے؟ یہ شہر سوال کررہا ہے کہ تین سو ارب روپے سے زائد ٹیکس کی مد میں صوبے اور ملک کو دینے والے اس شہر کو کیا دیا جارہا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری سے درخواست کی کہ وہ اس اہم مسئلہ پر آواز اٹھائیں کہ آخر وہ پیسہ جو اس شہر سے لیا جارہا ہے وہ اس شہر اور یہاں کے شہریوں پر خرچ کیوں نہیں ہو رہا۔
خبر کا کوڈ : 815881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش