0
Friday 13 Sep 2019 00:10

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس نے درخواستوں پر سماعت کے لیے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے اور جسٹس عمرعطا بندیال 7 رکنی بینچ کے سربراہ ہونگے  جبکہ کیس کی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجے گئے تھے اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 815887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش